ابنا: اطلاعات کے مطابق پاکستان کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں آج سیاسی، دینی اور مذہبی تنظیموں کے زیر اہتمام ریلیاں منعقد ہورہی ہیں۔ پاکستان اور ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر سمیت آج پاکستان بھر میں عام تعطیل ہےجبکہ اس موقع پر تمام تعلیمی ادارے بند ہیں ۔پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت متعدد اعلی سیاسی ومذہبی رہنماؤں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغامات کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی جنوبی ایشیا میں امن قائم ہو گا، پاکستان کشمیریوں کی بھرپور سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پرامن حل خطے میں امن و ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔ادھر پاکستان کے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے منعقد ہونیوالے آزاد جموں کشمیر کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی بند کرے۔پاکستانی اخبار نوائے وقت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے گذشتہ روز آزاد جموں کشمیر کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام، پاکستان اور ہندوستان کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ دونوں ملک انہیں اپنا مستقبل طے کرنے کے لیے اپنا حق استعمال کرنے کی اجازت دے کر اپنی ذمہ داری پوری کریں۔ اس موقع پر پاکستان کے وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی اصولی موقف کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے لیے پرعزم ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی منصفانہ جدوجہد کی اخلاقی سفارتی اور سیاسی امداد جاری رکھے گی ،مسئلہ کشمیر سمیت تمام ایشوز کو طے کرنے کیلئے زیادہ سیاسی مہارت بروئے کارلانے کی ضرورت ہے۔ راجہ پرویز ارف نے ایک بار پھر مسئلۂ کشمیر کی اہم حیثیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے کنجی کی حیثیت رکھتا ہے۔......./169
4 فروری 2013 - 20:30
News ID: 388037
پاکستان اور ہندوستان کے زیرانتظام جموںو کشمیر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔