2 فروری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے ایران اور امریکہ کے درمیان راست مذاکرات کے بارے میں امریکی نائب صدر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ امریکی حکام اپنی سچائی ، ثابت کردیں۔

ابنا: ایران کے وزیر خارجہ نے جو جرمنی کے دورے پر ہیں "یورونیوز " سے گفتگو میں کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ،راست مذاکرات صرف اس وقت ہوسکتے ہیں کہ ایران کوامریکی حکام کی سچائی پر یقین حاصل کرے کیونکہ ماضی میں امریکی حکام کےبیانات میں سچائی کے آثار نظر نہیں آئے ہیں۔
امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے میونخ سیکوریٹی کانفرنس کےموقع پر کہا ہے کہ امریکہ ، ایران سے راست مذاکرات کا خواہان ہے اور اگر ایران کے قائد،ہماری پیشکش مان لیں تو مذاکرات کا آغازہوسکتا ہے۔

.......

/169