1 فروری 2013 - 20:30

پاکستان کے صوبۂ بلوچستان میں مسلح افراد نے قطر کے حکمران خاندان کے ایک شہزادہ کے قافلے پر حملہ کیا ہے۔

ابنا: غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے ہیڈ کوارٹر تربت کے قریب پٹخ کے مقام پر مسلح افراد نے یہاں شکار پر آنے والے قطر کے حکمران خاندان کے ایک شہزادہ کے قافلے پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے ایک کیمپ سے دوسرے کیمپ جا رہے تھے۔ اگرچہ اس حملے میں قطری شہزادہ محفوظ رہے تاہم فرنٹیئر کور کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔
کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اعلان کیا کہ یہ حملہ عرب شیخ پر نہیں بلکہ اس کی سکیورٹی پر مامور فرنٹیئر کور کی گاڑیوں پر کیا گیا۔

.......

/169