ابنا: آیت ا۔۔۔ محمدعلی تسخیری نے کل تہران میں بین الاقوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی انقلاب اسلامی نے ظلم وفساد سے بھرے دنیا میں اسلامی بیداری کی قیادت کرکے اسکی مضبوطی کےلئے نئے راستے دکھائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امام (رہ ) کی کوشش تھی کہ اسلامی امہ ، اتحاد کے ذریعہ ، دوبارہ اسلام کی طرف رجوع کرے ۔دنیائے اسلام کے امور میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے اعلی مشیر نے خطے میں اسلامی بیداری کے رونما ہونے اور اسکے مزید فروغ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ،اسلامی انقلاب کا سب سے بڑا نتیجہ ہے۔آیت ا۔۔۔ محمدعلی تسخیری نے توقع ظاہر کی کہ دنیا کے تمام مسلمان ، اسلامی امہ کی رہنمائی کے سلسلے میں رہبرمعظم انقلاب اسلامی کی کوششوں کا ادراک کریں کیونکہ انکی سعادت وخوشبختی ، حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی اطاعت میں مضمر ہے ۔......./169
26 جنوری 2013 - 20:30
News ID: 385219
دنیائے اسلام کے امور میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے اعلی مشیر آیت ا۔۔۔ محمدعلی تسخیری نے کہا ہے کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کا اصل ہدف، مسلمانوں کے درمیان اسلامی اتحاد پیدا کرنے کےلئے اسلامی بیداری لانا تھا۔