ابنا: ھندوستان کے صدر پرناب مکھرجی نے ھندوستانی قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے باوجود پاکستان کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہیں لیکن اسے ہرگز ھماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں لائن آف کنٹرول پر کشیدگی دیکھنے میں آئی ہے لیکن ھندوستان چاہتا ہے کہ سرحدوں پر امن رہے۔ ان کاکہناتھا کہ غیر ریاستی عناصر کے ذریعے دہشت گردی تشویش کا باعث ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ھندوستان اور پاکستان کی افواج کے مابین لائن آف کنٹرول پرہونے والی فائرنگ اور دونوں ملکوں کے کئی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے........
/169