ابنا: سپاہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ریڈیو ٹی وی ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر رمضان موسوی مقدم نے آج سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے صوبائی اور تعلقات عامہ کے امور کے عہدیداروں کے اجلاس میں کہا کہ اسلامی جمہوریۂ ایران کا ریڈیو اور ٹی وی آج نہ صرف استکباری اور صہیونی میڈیا کا رقیب و حریف ہے بلکہ واقعی میڈیا جنگ میں ان کے مدمقابل ہے۔
رمضان موسوی مقدم نے مزيد کہا کہ ریڈیو اور ٹی وی کے 117 چینلوں کی 24 گھنٹوں کی نشریات سے استفادہ، ایران کے اسلامی انقلاب کے اھداف اور کارناموں کی ترویج، اور ایران کی قومی سلامتی اور اتحاد کے لئے بہترین وسائل و ذرائع وجود میں لانے کا باعث بناہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110
