ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی ہاؤس کے بین الاقوامی امورکے ڈائرکٹر جنرل محمد رضا فرقانی نے ارنا کو بتایا کہ صدرمملکت ڈاکٹر احمدی نژاد "نام" کے سربراہ کی حیثیت سے مصر کے صدر محمد مرسی کی دعوت پر6 اور 7 فروری کو مصر کا دورہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ قاہرہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں دنیائے اسلام اور علاقے کے موجودہ مسائل بالخصوص فلسطین ، شام اور بحرین کے مسائل پر تبادلۂ خیال کے علاوہ ان مسائل کے حل کےلئے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔
محمد رضا فرقانی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، قاہرہ کے سربراہی اجلاس میں علاقائی مسائل کے حل کےلئے اپنے مواقف پیش کرکے دنیا کے موجودہ صورتحال کے پیش نظر اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور تعاون کی ضرورت پر تاکید کرے گا۔ انہوں نے اجلاس کے موقع پر ڈاکٹر احمدی نژاد اور محمد مرسی کے درمیان ملاقات کی بھی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور مصر کے صدور مجوزہ ملاقات میں دوجانبہ تعلقات کا جائزہ لیں گے۔
.......
/169