13 جنوری 2013 - 20:30

بحرين کے عوام نے ايک بار پھر سعودي عرب کي حمايت يافتہ شاہي حکومت کي جانب سے سياسي اور انقلابي رہنماؤں کو عمر قيد کي سزائيں سنائے جانے کے خلاف مظاہرے کئے ہيں-

ابنا: بحرين کے عوام نے ايک بار پھر ملک کے مختلف شہروں کي سڑکوں پر نکل کر سعودي عرب کي حمايت يافتہ شاہي حکومت کے خلاف مظاہرے کئے اور سياسي و انقلابي رہنماؤں کے خلاف اپيل کے کورٹ کے غير منصفاہ فيصلے کي مذمت ميں نعرے لگائے- مظاہرين نعرے لگارہے  تھے کہ اپيل کورٹ کا فيصلہ غير منصفانہ ہے اور حکومت مخالفين سے انتقام لے رہي ہے-مظاہرين نے اس عزم کا اظہار کيا کہ وہ اپنے جمہوري حقوق کے حصول تک احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاري رکھيں گے-دوسري جانب اطلاعات ہيں کہ ہزاروں بحريني شہريوں نے گزشتہ روز سيکورٹي فورس کي شيلنگ ميں شہيد ہونے والے ايک شخص کے جلوس جنازہ ميں شرکت کي ہے- جنازے ميں شريک لوگ شاہ بحرين کو مظاہرين کے قتل کا ذمہ دار قرار دے رہے تھے-  بحرين ميں فروري دوہزار گيارہ سے عوامي تحريک جاري ہے جس کے دوران سيکڑوں افراد شہيد اور زخمي ہوچکے ہيں-

.......

/169