ابنا: امریکی وزارت جنگ نے ایک رپورٹ میں امریکی فوجیوں میں خودکشی کےبڑھتےہوئےرجحانات پرتشویش ظاہرکرتےہوئےاعلان کیاہےکہ سن دوہزاربارہ میں خودکشی کےنتیجےمیں ہلاک ہونےوالےامریکی فوجیوں کی تعدادمیدان جنگ میں مرنےوالےقیدیوں سےزیادہ ہے۔بروکینگزادارےکےسروےکےمطابق جنوری سےستمبرتک دوسوسینتالیس امریکی فوجیوں نےخودکشی کی جبکہ اس دوران افغانستان میں صرف دوسوبائیس امریکی فوجی ہلاک ہوئےہيں۔بروکینگزکی سروےرپورٹ کےمطابق اس اعداد وشمارمیں صرف فعال اورآن ڈیوٹی فوجیوں کی ہلاکت اورخودکشی کاذکرہے اوروہ فوجی شامل نہيں ہیں جن کاتعلق قومی گارڈ سے ہےیاجوافغانستان اورعراق جنگ کےبعداپنےوطن لوٹ چکےہيں اورآن ڈیوٹی نہيں ہیں ۔اس اعداد وشمارسےپتہ چلتاہےکہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت صرف طالبان کےحملوں یاافغانی شہریوں کےحملےکےنتیجےمیں نہيں ہوئي ہےبلکہ انھوں نےخودکشی کی ہے۔امریکی فوجیوں میں خودکشی کارجحان دوہزارچھ میں شروع ہوا جودوہزارنوتک اپنےعروج پرپہنچ گیا۔امریکی اخبارنیویارک ٹائمزنے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیاہےکہ جنگ سےامریکہ واپس آنےوالےفوجیوں میں ہراسی منٹ پرایک امریکی فوجی خودکشی کرتاہے۔اس سروےکےمطابق ہرسال تقریباچھ ہزارپانچ سوامریکی فوجی خودکشی کرتےہیں۔گذشتہ چھ برسوں میں امریکی فوجیوں میں خودکشی کےرجحان میں پچپن فیصداضافہ ہوا ہے اوربہت سےامریکی اراکین پارلیمنٹ نے اس ملک کی وزارت جنگ سےمطالبہ کیاہےکہ اس سلسلےکوروکنےکےلئےضروری تدابیراختیارکرے۔امریکی فوج نے اس مسئلےسےنمٹنےکےلئےخودکشی روکونامی پروگرام شروع کیاہے لیکن اس پروگرام پرعمل درآمد کےباوجود دوہزاربارہ میں امریکہ میں فوجیوں کےدرمیان ہونےوالی خودکشی میں نوفیصداضافہ ہوا ہے۔امریکی فوج میں افرادی قوت کےشعبےکےنائب سربراہ ھاوارڈ بی برومبرگ نے فوجیوں کی خودکشی روکنےکی ضرورت پرتاکیدکی اوراعلان کیاکہ اس عمل کےتسلسل کاامریکی فوج کی نفسیات پربرااثرپڑےگا۔پنٹاگون کی رپورٹ میں خودکشی میں اضافےسمیت جنسی جارحیت، شرابخوری، اوردوسری برائیاں بھی بڑہ گئي ہیں جسےامریکی فوج کےدوسرےمسائل سےتعبیرکیاگیاہے۔امریکی فوجیوں میں خودکشی کےبڑھتےہوئےرجحان کےحتمی اسباب ابھی واضح نہيں ہیں لیکن تحقیقات سےپتہ چلتاہےکہ مختلف فوجی کاروائیوں میں شرکت ، عام شہریوں پرطرح طرح کےتشدد، نفسیاتی دباؤ، طبی نسخوں کاغلط استعمال، دوائيں اورمنشیات نیزمالی مشکلات کوامریکی فوجیوں کی خودکشی میں اضافےمیں موثرقراردیاگیاہے۔امریکی فوج کےڈیٹازسےپتہ چلتاہےکہ جن فوجیوں نےکئی جنگوں میں حصہ لیاہے وہ دوسرےفوجیوں کی نسبت خودکشی کےخطرےسےزیادہ دوچارہيں ۔جوبہرحال امریکی عوام اورسیاستدانوں کےلئےلمحہ فکریہ ہے ۔
.......
/169