ابنا: طالبان کےترجمان قاری یوسف احمدی نے دعوی کیا کہ افغان فوج کےایک اہلکار نے کل رات ہلمند صوبے کے گرشک ضلع میں غیرملکی فوجیوں پر فائرنگ کی جسکے نتیجے میں 8 برطانوی فوجی ہلاک ہوگئے ۔ قاری یوسف نے کہا کہ اس فوجی اہلکار کے طالبان سے روابط تھے۔ رپورٹ کے مطابق حملہ آور افغان فوجی جوابی فائرنگ میں مارا گیا۔اس سے قبل خبررساں ایجنسیوں نے ہلمند میں ایک برطانوی فوجی کی ہلاکت اور 6 دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی ۔ نیٹو نے بھی آج ایک بیان جاری کرکے ایک برطانوی فوجی کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی تھی۔
.......
/169