30 دسمبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پٹرولیم رستم قاسمی نے تہران کے خلاف مغربی پابندیوں پر غلبہ حاصل کرنے کیلئے ایران کے تیل کی صنعت کو کامیاب قرار دیا ہے ۔

ابنا: انھوں نے آج ایک بیان میں ایران کے تیل کے بائیکاٹ میں مغربی مقاصد کی ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بھی دنیا کے مختلف علاقوں میں ایران کے تیل کی برآمدات کا عمل جاری ہے اور اس رو سے ایرانی قوم کا مستقبل روشن و درخشاں ہے ۔ انھوں نے کہا کہ مغرب،ایرانی قوم کو مایوس کرنے کیلئے بے نتیجہ جاری پالیسیوں سے خود ہی مایوس ہوچکا ہے، کہا کہ تیل سے متعلق ایران کے مسائل پئے درپئے حل ہوتے رہے ہیں ۔ ایران کے وزیر پٹرولیم رستم قاسمی نے اسی طرح گیس کی صنعت میں بھی ایران کی کامیاب کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ایران کے 77 فیصد شہروں اور 55 فیصد سے زائد دیہاتوں میں قدرتی گیس پہنچائی جاچکی ہے ۔

.......

/169