30 دسمبر 2012 - 20:30

شامی فوج نے مسلح گروہ کے ہمراہ حلب شہر کےایئر پورٹ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 4 ترک پائلٹوں کو گرفتار کرلیا ہے/ خیال کیا جاتا ہے کہ پائلٹوں کو ترک حکومت نے شامی جہاز اغوا کرنے کے لئے بھجوایا تھا۔

ابنا: اخبار کے مطابق ترک پائلٹوں نے دہشت گردوں کے ہمراہ حلب ایئرپورٹ پر حملہ کیا  جنھیں گرفتار کرلیا گیا ہے ذرائع کے مطابق ترکی نے اب آشکارا طور پر اپنے فوجیوں کو شام کے خلاف جنگ میں وارد کردیا ہے ذرائع کے مطابق ترک اور سعودی فوجی دہشت گردوں کے ہمراہ شام میں مسلح دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ ادھر شامی فوج نے مسلح دہشت گردوں کے ایک اجتماع پر بمباری کرکے 109 مسلح دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے شامی ذرائع کے مطابق دمشق ایئرپوٹ بالکل محفوظ ہے اور چند شہروں میں القاعدہ اور سعودی و امریکی دہشت گردوں کے خلاف فوج کی کارروائی جاری ہے۔

بشکریہ از مہر

خیال کیا جاتا ہے کہ ائیرپورٹ پر حملہ ترکی نے کروایا تھا اور اگر دہشت گرد ائیرپورٹ پر قابض ہونے میں کامیاب ہوتے تو ترک حکومت کے بھجوائے ہوئے پائلٹ شام کے جہازوں کو اغوا کرکے ترکی پہنچانے پر مامور تھے۔

کہا جاتا ہے کہ دشمنی میں اس قدر آگے جانا چاہئے جہاں سے لوٹ کر آنا ممکن ہو اور اگر صلح کرنے کی نوبت آئے تو دشمن سے سامنا کرتے ہوئے آنکھ اٹھا کر بات کی جاسکے۔

.......

/169