ابنا: قاہرہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اس ملک کی عدلیہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ مصر کے اٹارنی جنرل نے فیصلہ کیا ہے کہ مبارک کو طرہ جیل کے قریب واقع المعاری فوجی اسپتال منتقل اور اس کی طبعیت میں بہتری کے بعد دوبارہ طرہ جیل بھیج دیا جائے۔ یاد رہے کہ مصر کے سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک طرہ جیل میں اپنی عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں ۔........./110
28 دسمبر 2012 - 20:30
News ID: 376435
مصر کے اٹارنی جنرل نے سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کی طبعیت خراب ہونے کے باعث، انہیں قاہرہ کی طرہ جیل سے فوجی اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔