14 دسمبر 2012 - 20:30

مشرقی لندن میں ایک بہت بڑی مسجد تعمیر پر برطانوی حکام نے پابندی عائد کر دی ہے تعمیر کی صورت میں یہ مسجد برطانیہ کی سب سے بڑی مسجد ہو گی۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق  شہر لندن کے مشرقی علاقے کے مئیر نے مسجد کی تعمیر کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ یہ مسجد اولمپک پارک کے قریب تعمیر ہونا تھی اور اس مسجد میں دس ہزار نمازیوں کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہو گی۔ لندن کے اس علاقے کی بلدیہ نے اس مسجد کی تعمیر کی اجازت نہ دینے کی یہ وجہ بیان کی ہے کہ اتنے زیادہ رقبے میں مسجد کی تعمیر سے اس علاقے میں اہم اور تاریخی عمارتیں متاثر ہوں گی۔ مشرقی لندن کی بلدیہ کے اس اقدام کے بعد اس علاقے کے مسلمان مسجد کی تعمیر کا مجوزہ حاصل کرنے کیلئے عدالت میں رجوع کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110