12 دسمبر 2012 - 20:30

کویت کے" ارادہ چوک "میں اپوزیشن جماعتوں کے حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں ۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کی رپورٹ  کے مطابق کویت میں حکومت کے مخالفین نے کویتی عوام کو چوتھی بار دعوت دی ہے کہ وہ موجودہ پارلیمنٹ کے خلاف ارادہ چوک میں دھرنا دیں۔ یہ دھرنا گذشتہ رات شروع ہوا ہے اور آج شام تک جاری رہے گا۔ اس کے علاوہ لاکھوں شہریوں نے حکومت کے خلاف مظاہرے بھی کئے ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ پارلیمنٹ کو فوری طور پر منحل کیا جائے۔ یاد رہے کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس اہلکار بھی بہت بڑی تعداد میں موجود تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110