4 دسمبر 2012 - 20:30

غزہ پٹی میں مقیم سینکڑوں بچوں نے آج غزہ پر صہیونی جارحیت کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا۔

ابنا: الرسالہ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق سینکڑوں فلسطینی بچوں نے آج الشفاء طبی کمپلیکس کے سامنے دھرنا دیتے ہوئے غزہ پٹی پر صہیونی ریاست کی 8 روزہ جارحیت کی مذمت کی۔ رپورٹ کے مطابق فلسطینی بچوں نے اس موقع پر پرامن اور خوشحال زندگی گزارنے کےلئے اپنے حق پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے تمام امن پسند عوام ،صہیونی جرائم پر ردعمل کا اظہار کریں۔واضح رہے غزہ کی 8 روزہ جنگ کے دوران 190کے قریب فلسطینی شہید ہوئے جن میں کم از کم 50 بچے اور خواتین شامل تھیں ۔۔۔۔۔۔/110