اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سن پطرز برگ جو کہ روس کا دوسرا بڑاشہر ہے کی سیکورٹی فورسز نے اس شہر کی ایک مسجد میں گندگی پھیکنے کا ارادہ رکھنے والے ایک جوان کو گرفتار کیا ہے اس جوان کا مقصد مسجد کی توہین تھا۔روس کی سیکورٹی فورسز کے سربراہ نے شہر سن پطرز برگ کی مسجد کی بے حرمتی کی سازش کو ناکام بنانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے " ولادیمیر سیمر نوف " نامی جوان کو جو کہ اسی شہر کا باشندہ ہے اس توہین آمیز حرکت کی انجام دہی کی کوشش پر گرفتار کر لیا۔ روسی حکام نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں بتا یا جاتا ہے کہ یہ شخص سمگلنگ اور لڑائی جھگڑے کے مختلف الزامات میں ملوث ہے۔
۔۔۔۔۔۔
/110