ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے کمیشن کے ترجمان " سیدحسین نقویحسینی" نے ملکی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے اعلان کیا کہ افزودگی کا حق اور افزودگی کی حد دو الگ موضوعات ہیں اور دونوں اسلامی جمہوریہ ایران کو حاصل ہوتے ہیں لہذا ایران کسی بھی ملک کی مدد کے بغیر افزودہ یورنیم سے ملکی ضروریات کو پورا کرے گا ۔اس سے قبل قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ایک اور رکن محمدصالح جوکار نے بھی کہا تھا کہ ایران نے یورنیم کی افزودگی کو بند نہیں کیا ہے – انہوں نے اس بات پر تاکید کی کہ ایران کسی بھی حد تک یورنیم افزودہ کرسکتا ہے اور طبّی ضروریات کو پورا کرنے کی خاطر یورنیم کی افزودگی ضروری ہے....../169
9 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 363663
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ تہران ،جس حد تک ضرورت ہو ،یورنیم کی افزودگی کرے گا –