3 نومبر 2012 - 20:30

اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے انڈہ موڑ کے قریب امریکی سعودی نوازکالعدم سپاہ صحابہ(اہلسنت و الجماعت) کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے حماد شہید ہوگئے۔

ابنا: مزید تفصیلات کے مطابق امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ کے فرقہ پرست دہشتگردوں نے30 سالہ حماد علی ولد حسین کو کراچی کے علاقے انڈہ موڑ میں نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق 30 سالہ حماد علی ولد حسین کی اپنے گھر سے کچھ قدم کے فاصلے پر موبائل کی دوکان ہے، حماد علی اپنے گھر سے اپنی دوکان کی طرف جارہے تھے کے پہلے سے ہی گھات لگائے دہشتگردوں نے گھر کے باہر شہید پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 30 سالہ حماد علی ولد حسین موقعے پر ہی شہید ہوگئے۔شہید حماد علی ولد حسین کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ میں سے 3 گولیاں شہید کے جسم میں لگی ہیں۔شہید حماد علی ولد حسین کو اسپتال سے امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی منتقل کردیا گیا ہے۔ شہید کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہرین ادا کی جائے گی۔...../169