ابنا: امریکی اہلکار نے سی بی ایس ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے امریکی صدر باراک اوبامہ کے ایک محافظ اور خفیہ ایجنسی کے اہلکاررافائل پریٹا نے خود کشی کرلی ہے۔ اہلکار کے مطابق خفیہ ایجنسی کے اہلکار اور امریکی صدر کے محافظ کو مکزیک کے ایک شہری کے ساتھ ناجائزتعلقات اور جنسی روابط کی بنا پر برطرف کیا گیا تھا جس کے بعد اس نے خود کشی کرلی، امریکی خفیہ سروس کے اہلکاروں میں بد اخلاقی اور بے راہ روی میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ امریکی صدر کے دورہ کلمبیا کے دوران اس کے کئی محافظوں کےکلمبیائي عورتوں کے ساتھ تعلقات کے بارے میں تفتیش جاری ہے ذرائع کے مطابق امریکہ دہشت گردی اور غیر اخلاقی کارروائیوں میں سرفہرست ہے اور دنیا میں تمام مجرمانہ کارروائیوں کا سرغنہ ہے۔...../169
2 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 361880
ایک امریکی اہلکار کے مطابق امریکی صدر باراک اوبامہ کے ایک محافظ اور خفیہ ایجنسی کے اہلکارنے خود کشی کرلی ہے۔