ابنا: تہران ميں اسلامي دنيا کے اخبارات اور نيوز ايجنسيوں کے دوسرے سالانہ اجلاس کے اختتامي بيان ميں کہا گيا کہ سيٹيلائٹ سے نشريات روکے جانے کا ہر اقدام آزادي اظہار خيال سے متصادم ہےـ
بيان ميں مغربي ملکوں کے ذرائع ابلاغ کے ذريعے پيغمبر اسلام صل اللہ عليہ وآلہ وسلم کي شان ميں گستاخي اور اس طرح عالم اسلام کو متلاطم کرنے کي کوششوں کي مذمت کرتے ہوئے کہا گيا ہے کہ اتحاد بين المسلمين، ہر طرح کے اختلاف سے گريز، مسئلہ فلسطين اور بيت المقدس کي آزادي، عالم اسلام کے اہم ترين مسائل ہيں ـ
ايران کي وزارت ثقافت و اسلامي ہدايت کے ابلاغياتي شعبے کے سربراہ محمد جعفر محمدزادہ نے اختتامي اجلاس ميں کہا کہ دنيا کي طاقتيں مسلمانوں کے اندر تفرقہ ڈالنے کي ہر ممکن کوشش کر رہي ہيں بنابريں عالم اسلام کو چاہئے کہ مسلم امہ کو متحد رکھنے کے لئے بھرپور کوشش کرےـ اسلامي دنيا کے اخبارات اور نيوز ايجنسيوں کا دوسرا دو روزہ سالانہ اجلاس منگل کو شروع ہوکر بدھ کي شام اختتام پذير ہوا ـ
ايران کے نائب صدر اور چھبيس اسلامي ممالک کے نمائندوں کي شرکت سے يہ اجلاس تہران ميں پرنٹ ميڈيا اور نيوز ايجنسيوں کي انيسويں نمائش کے موقع پر منعقد ہواـ
.....
/169