30 اکتوبر 2012 - 20:30

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ دنیا میں جہاں بھی اسلامی حکومت قائم ہوگي ہم اس کی حمایت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان اور القاعدہ اسلحے کے زور پر اپنی بات مسلط کرنا چاہتے ہیں۔

ابنا: انہوں نے کہا کہ ہمارا تشخص پاکستانی شیعہ کی حیثیت سے ہے اور ہم ہرحوالے سے اپنے فرائص ادا کریں گے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے ترکی کی نیوز ایجنسی اناتولی سے گفتگو میں کہا کہ آزاد اور خود مختار پاکستان اھل وطن کے علاوہ خطے اور پوری دنیا کے فائدے میں ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹیر جنرل نے زور دیے کر کہا کہ ہم پاکستان میں امریکی مداخلت کے مخالف ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ طالبان اور القاعدہ بلاتفریق تمام مسلمان فرقوں کو نشانہ بناتے ہیں اور صرف طاقت اور اسلحے کے زور پر اپنی بات مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے طالبان اور القاعدہ کو اسلام اور پاکستان کا دشمن قراردیتے ہوئے کہا کہ اسلام کبھی بھی اسلحے کے زور پر مسلط ہونے کی اجازت نہیں دیتا۔.....

/169