ابنا: گزشتہ شب امریکہ کی قیادت میں غیرملکی فوجیوں نے غزنی شہر کے رہائشی علاقوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم چھ افراد مارے گئے۔رپورٹ کے مطابق ایک ہی خاندان کے تین افراد بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔واضح ر ہے کہ 2001 میں افغانستان پر امریکی قبضے کے بعد سے اب تک افغانستان میں بیس ہزار سے زیادہ عام شہری مارے جا چکے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ علاقے کے سیاسی ماہرین افغانستان میں امریکی پالیسی کو ناکام قرار دیتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ غیرملکی فوجیوں کی واپسی کے بعد ہی جنگ زدہ افغانستان میں امن و استحکام قائم ہوسکتا ہے۔...../169
29 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 360741
افغانستان کے شہر غزنی میں غیرملکی فوجیوں کے حملے میں 6 افراد مارے گئے ہیں۔