ابنا: فلسطینی ذرائع کے مطابق اسلامی مزاحمت کی تحریک "حماس " کی فوجی شاخ شہید عزالدین قسام بٹالین نے صہیونی ریاست کے آجکے فضائی حملوں پر ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا کہ فلسطینی مجاہدین ان حملوں کا منہ توڑ جواب دیں گے – شہید عزالدین قسام بٹالین نے اپنے بیان میں اس بات پر تاکید کی کہ صہیونی ریاست فلسطینیوں کو شکست نہیں دے سکتی –واضح رہے کہ صہیونی فوج کے جنگی طیاروں نے آج غزہ کے شمالی علاقہ بیت حانون پر حملہ کرکے شہید عزالدین قسام بٹالین کے دو کارکنوں کو شہید کردیا – اس حملے میں مزید 5 فلسطینی زخمی بھی ہوگئے -
.....
/169