ابنا: جرمنی میں مقیم ترکی کی ایک باپردہ خاتون کے توسط سے جرمنی کی عدالت میں ایک ڈینٹل ہسپتال کے بارے مقدمہ درج کرنے کے بعد اس عدالت نے اپنے ایک حکم کے تحت حجاب پر پابندی کو اس ملک کے قوانین کے منافی قرار دیا ہے۔ جرمنی میں مقیم ترکی کی اس خاتون نے پہلے بھی کئی مرتبہ اس ڈینٹل ہسپتال میں علاج کے لیے رجوع کیا تھا لیکن حجاب اوڑھنے کی وجہ اس کا علاج نہیں کیا گیا تھا۔ اس ہسپتال کے عہدیداروں نے اس سے کہا تھا کہ وہ اپنا علاج کروانے کے لیے حجاب کو اتار دے۔عدالت کے فیصلے میں آیا ہے کہ اس ہسپتال کے عہدیداروں کی جانب سے اس جرمن شہری سے دینی امتیازی سلوک کیا گیا ہے جو کہ قانون مساوات کے منافی ہے۔
.....
/169