20 اکتوبر 2012 - 20:30

شام کے امور میں اقوام متحدہ کے ایلچی اخضر ابراہیمی نے شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم کے ساتھ شام میں امن قائم کرنے کے سلسلے میں بات چیت کی ہے۔

ابنا: شام کے امور میں اقوام متحدہ کے ایلچی اخضر ابراہیمی نے شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم کے ساتھ شام میں امن قائم کرنے کے سلسلے میں بات چیت کی ہے۔ یہ ملاقات دارالحکومت دمشق میں وزارتِ خارجہ کی عمارت میں ہوئی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ ہفتے عید الاضحیٰ ک فوج اور باغیوں میں جنگ بندی ہو جائے گی۔اخصر ابراہمی اپنے دورے میں شامی صدر بشار الاسد سے بھی ملیں گے۔

.....

/169