ابنا: آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق ملالہ کی صحت بتدریج بہتر ہورہی ہے جو توقعات کے مطابق ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے زخموں سے بحالی کی رفتار ہمیشہ سست ہوتی ہے۔ ملالہ یوسف زئی مسلسل ڈاکٹرز کے زیر معائنہ ہیں اور ان کا تفصیلی طبی معائنہ آج شام دوبارہ کیا جائے گا۔ بیان کے مطابق ملالہ یوسف زئی کو بیرون ملک علاج کے لئے منتقل کرنے فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایئرایمبولینس کی آمد پلان کا حصہ ہے اور اگر ضرورت ہوئی تو ائر ایمبولینس استعمال کی جائے گی۔
.....
/169