ابنا: ترکي کے وزير اعظم رجب طيب اردوغان نےپارليمنٹ ميں حکمراں انصاف اور ترقي پارٹي کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چونکہ شام کي حکومت مسلسل جارحانہ رويہ اپنائے ہوئے ہے اس لئے وہ ترکي کي مسلح افواج کو اس بات پر مجبور کررہي ہے کہ وہ بھي جواب ديں -
ترک وزير اعظم نے کہاکہ بشار اسد کي وفادار فوج مسلسل ہماري سرزمين پر گولہ باري کررہي ہے اس لئے ہم بھي اسي طرح اس کا جواب دے رہے ہيں انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم ہر اس اقدام کا جائزہ لے رہے ہيں جو ہميں کرنا چاہئے - ترکي کے وزير اعظم نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ وہ شام کي طرف سے ترکي کي قومي سلامتي کے خلاف کئے گے ہر اقدام کا جواب ديں گے کہاکہ ہميں ہر اقدام اور ہرطرح کي صورتحال کے لئےتيار رہنا چاہئے -
يہ ايسي حالت ميں ہے کہ ترکي نے پچھلے ہفتے شام سے ملنے والي اپني سرحدوں پر اپني فوج اور فوجي ساز وسامان ميں اضافہ کرديا ہے -
دوسري طرف ترکي کے نوجوانوں کي انجمن کے ارکان نے ايک مظاہرہ کرکے شام کے سلسلے ميں ترکي کي حکومت کي پاليسيوں کي مذمت کي ہے -
پريس ٹي وي کے مطابق دارالحکومت انقرہ ميں ہونے والے اس مظاہرے کے شرکا نے شام کے خلاف ترکي کے مخاصمانہ اقدامات کي مذمت ميں نعرے لگائے -
.....
/169