8 اکتوبر 2012 - 20:30

شدت پسند گروپوں کے خلاف کاروائی کے دوران مصر کے صحرائے سینا میں فوجی ٹرک الٹنے سے اکیس افراد ہلاک ہوگئے ۔جبکہ درجنوں شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

ابنا: عرب ٹی وی نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے خیال ظاہر کیا ہے کہ فوجی ٹرک کو حادثہ اس وقت پیس آیا جب ٹرک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر الٹ گیا جس پر سوا ر اکیس فوجی موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر درجنوں افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں فوجی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔دریں اثنا سینائی کےعلاقہ العریش میں مسلح راہزنوں اور فوجیوں کے درمیان مسلح جھڑپ میں ایک فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے جبکہ جوابی فائرنگ سے ایک راہزن ہلاک ہوگیا۔ یاد رہے کہ مصری فوج اگست میں رفح کے قریب فوجی چوکی پر خودکش حملے کے بعد سے شدت پسند گروپوں کے خلاف کاروائی کے لئے صحرائے سینا میں آپریشن کررہی ہے۔...../169