7 اکتوبر 2012 - 20:30

امریکہ کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک لڑی جانے والی افغان جنگ،افغانستان پر امریکہ کی مُسلط کردہ اس جنگ میں تین ہزار سے زیادہ بین الاقوامی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں.

ابنا: افغانستان پر امریکہ کی مُسلط کردہ اس جنگ میں تین ہزار سے زیادہ بین الاقوامی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جن میں امریکیوں کی تعداد دوہزار کے لگ بھگ ہے۔ جب کہ افغان شہریوں کی ہلاکتیں اس سے کہیں زیادہ ہیں۔خبررساں ایجنسی شبستان سات اکتوبر 2001 وہ تاریخ ہے جب امریکی قیادت میں افغانستان میں القاعدہ اور طالبان کے خلاف جنگ کاآغاز ہوا تھا۔ اس جنگ کو اب گیارہ سال ہو چکے ہیں۔ یہ امریکہ کی تاریخ میں یہ سب سے طویل عرصے تک لڑی جانے والی جنگ ہے۔

اس جنگ کا جواز 11 ستمبر 2001کو امریکہ پر ہونے والے دہشت گرد حملوں کو بنایا گیا ، جن کاجواب دینے کے لیے امریکی فوجی ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں افغانستان کی سرزمین پر پہنچ گئے۔

طالبان کے خلاف یہ جنگ اس لیے لڑی گئی کیونکہ وہ افغانستان پر برسراقتدار تھے۔ افغانستان سے طالبان کے اقتدار کا خاتمہ تو ہوگیا مگر آنے والے برسوں میں عسکریت پسندی اور شورش میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا۔

امریکہ اور بین الاقوامی فورسز کو حالیہ عرصے میں کئی بڑے اندرونی حملوں کا سامناکرنا پڑا ہے جس کے نتیجے میں بہت سے مغربی فوجی ، اور افغان پولیس اور فوج کے اہل کار ہلاک ہوئے ہیں۔

افغانستان سے اتحادی افواج کی وطن واپسی کا عمل شروع ہوچکا ہے اور طے شدہ منصوبے کے مطابق تمام غیر ملکی لڑاکا فوجی 2014 کے آخر تک وہاں سے چلے جائیں گے۔

.......

/169