ابنا: نئی دہلی ... آل انڈیا مجلس مشاورت کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس کل 6 اکتوبر کو منعقد ہوا جس میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مسلمانوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے کئی قراردادیں منظور کی گئیںآل انڈیا مجلس مشاورت نے اجلاس کی قرار داد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف مغربی ممالک کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کو غیر قانونی قرار دے کر انہیں فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیااجلاس میں مسلم رہنماؤں نے قومی سطح پر مسلمانوں کو درپیش مزید مسائل کا ذکر کرتے ہوئے آسام کے حالیہ مسلم کش فسادات کی مذمت کی جبکہ آل انڈیا مجلس مشاورت نے ہندوستان کے زیر انتظام جموں وکشمیر کی حکومت کی جانب سے بے نام قبروں کی تحقیقات میں روڑے اٹکانے کی مذمت کرتے ہوئے حقائق کو منظر عام پر لانے اور ملوث وردی پوش اہلکاروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیااس موقع پر امریکہ میں توہین رسالت پر مبنی فلم کی مذمت کے علاوہ برما میں روہنگیا مسلمانوں پر بودھ حکمرانوں کے ہاتھوں ظلم و تشدد اور قتل و غارت کرنے کی مذمتی قراردادیں بھی پاس کی گئں۔
.....
/169