ابنا: خاتم الانبیاء ایر ڈیفنس ہیڈ کوارٹر کے سربراہ جنرل فرزاد اسماعیلی نے کہا کہ ہمیں ملک کا دفاع کرنے کے لئے بیرونی امداد کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ہم نے اپنے ملک کا دفاع کرنے کی توانائي خود حاصل کرلی ہے۔ جنرل فرزاد اسماعیلی نے کہاکہ ایران سب کو دوستی کاپیغام دیتا ہے اور جو ممالک ایران کو دھمکیاں دے رہے ہیں انہیں نہایت شدید جواب ملے گا ۔ قابل ذکر ہے اس حالیہ برسوں میں اسلامی جمہوریہ ایران نے دفاعی صنعتوں میں بے پناہ ترقی کی ہے اور مسلح افواج کے ضروری سازو سامان بنانے میں خود کفالت حاصل کرلی ہے ۔ گذشتہ دنوں سپاہ پاسداران نے پیغمبر اعظم سات فوجی مشقوں میں ایرانی ماہرین کے بنائے ہوئے میزائلوں کے کامیاب تجربے کئے تھے ۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے اس کی فوجی طاقت دفاعی نوعیت کی ہے ۔
.......
/169