ابنا: ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے آج ملکی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات پر تاکید کی کہ مغربی ممالک بالخصوص امریکہ علاقے میں کسی بھی چھوٹے تنازعہ کو بہانہ بنا کر علاقائی ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے درپے ہیں – انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے میں امن وسلامتی کا خواہان ہے اور ترکی اور شام کے درمیان حالیہ تنازعے پر ہمیں بہت افسوس ہے –جناب ولایتی کا کہنا تھا کہ شام اور ترکی کے درمیان کشیدگی نہ صرف دونوں ممالک کے نقصان میں ہے بلکہ اس سے اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور دوستی بھی متاثر ہوسکتی ہے.
.......
/169