6 اکتوبر 2012 - 20:30

عراقی وزیراعظم نوری مالکی نے شام میں دہشتگردوں کی حمایت کرنے والےملکوں کو خبردارکیا ہے ۔

ابنا: عراق کے وزیراعظم نے روسیاالیوم ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئےخبردار کیا کہ وہ ممالک جو شام میں دہشتگردوں کومالی اورعسکری مدد فراہم کررہے ہيں اور دہشتگردوں کوٹریننگ دےکر انھیں شام بھیج رہے ہیں انھیں اس کانتیجہ بھگتنا پڑے گا۔
نوری مالکی نے شام کے بحران سےنکلنے کے لئے پرامن راستےکی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام میں ہرطرح کافوجی اورمداخلت پسندانہ اقدام ، اس ملک میں بحران میں شدت کاسبب بنےگا ۔
عراقی وزیراعظم نے علاقے کے ان ممالک پرجہاں خود جمہوریت نام کی کوئي چیز نہيں ہے، ڈیموکریسی کے بہانے دوسرے ملکوں میں مداخلت پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ شام کےمسائل پرامن اور اس ملک میں بتدریج سیاسی سماجی اوراقتصادی حالات کو اصلاحات کے ذریعےحل ہوناچاہیئے۔

.......

/169