ابنا: ڈھاکہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے قصبے رامو ٹاﺅن میں قرآن پاک کے بارے میں فیس بک پر توہین آمیز تصویر جاری کرنے کیخلاف ہزاروں مشتعل مسلمانوں نے بدھ مندروں اور انکے مکانوں پر حملہ کیا جبکہ فسادات چٹاگانگ کے مضافاتی علاقے تک بھی پھیل گئے-رپورٹ کے مطابق ان فسادات کے دوران پانچ بدھ مندروں اور سو سے زائد مکانات کو آگ لگا دی گئی جبکہ بعض عینی شاہدین نے کہا ہے کہ انہوں نے لکڑی کے 11جلے ہوئے مندر دیکھے ہیں جن میں بعض دو تین سو سال پرانے ہیں۔فسادات کے بعد صورتحال پر قابو پانے کیلئے فوج اور نیم فوجی دستے طلب کرلئے گئےاور مقامی پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ صورتحال پر قابو پا لیا گیاہے –واضح رہے کہ میانمار میں بدھ مت کے پیروکاروں کے ہاتھوں مسلمانوں کی ہلاکتوں کے بعد سے بنگلہ دیش میں بھی بدھوﺅں اور مسلمانوں کے درمیان شدید کشیدگی چلی آرہی ہے -
.....
/169