ابنا: پاکستان کے فوجی ذرائع کے مطابق ،پاک بحریہ کے فضائی دفاع کی صلاحیتوں کی آزمائش کے لئے جاری بحری مشق "سی اسپارک 2012" کے دوران زمین سے فضا میں مار کرنے والے مختلف میزائلوں کا کامیاب مظاہرہ کیاگیا۔ ميزائل فائرنگ کا کامياب مظاہرہ مکران کے ساحلی علاقے ميں کيا گيا جس کے دوران فائر کيے گئے ميزائلوں نے اپنے اہداف کو ٹھيک نشانہ بنايا۔کمانڈرکوسٹ نے بريفنگ کے دوران بتايا کہ ميزائلی مشقيں پاکستان نيوی کی فائر پاورکی صلاحيتيں بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ انہوں نے آگاہ کيا کہ مشرق ميں سرکريک سے مغرب ميں جيوانی تک کےدفاع کی ذمہ داری پاکستان نيوی ايئرڈيفنس بٹالين کی ہے اور جديد ہتھياروں اور ساز و سامان سے پاکستان نيوی کا ہوائی جہازوں اور ميزائلوں کے خلاف زمينی فضائی دفاع مزيد مستحکم ہوگا۔پاک بحریہ کی سالانہ بحری مشقٴسی اسپارکٴ 2012 پاکستان نیوی ڈاک یارڈ میں 17 ستمبر سے جاری ہیں ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحری مشق پاکستان نیوی کے آپریشنل کلینڈر میں شامل مستقل سرگرمی ہے -
.....
/169