ابنا: افغانستان کے جنوبی صوبۂ ہلمند کے علاقے لشکر گاہ میں جمعہ کے روز ایک آٹھ سالہ افغان بچہ نیٹو کی بکتر بند گاڑی کے حملے کا نشانہ بنا اور جاں بحق ہوگيا۔اس حملے میں جاں بحق ہونے والے بچہ کی ماں زخمی ہوئي ہے۔
ادھرافغانستان کے مغرب میں سات امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر ہے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان گروہ نے افغانستان کے مغرب میں ایک بم دھماکے میں سات امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی خبردی ہے۔یہ خبر طالبان نے جمعہ کے روز دی۔اس سے پہلے جمعرات کو بھی طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ محاہد نے افغانستان کے جنوب مشرق میں چار امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ افغانستان میں ایک لاکھ تیس ہزار غیرملکی فوجیوں کی موجودگي کے باوجود افغانستان میں نہ صرف یہ کہ امن و سلامتی برقرار نہیں ہوئي ہے بلکہ روز بروز وہاں بدامنی میں اضافہ ہورہا ہے۔
.....
/169