ابنا: مزید تفصیلات کے مطابق کل رات 47 سالہ شیعہ میاں ذوالقدر علی ولد میاں محمود علی کو کالعدم جماعت سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے۔ شہید کا جسد خاکی امام خیرالعمل مسجد شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی منتقل کی گئی تھی شہید کی نماز جنازہ بعد نماز ظہرین امام بارگاہ خیرالعمل میں ہی ادا کی گی۔ جبکہ شہید کو مقامی قبرساتن میں لبیک یاحسین علیہ السلام کی بلند صداوں میں سپردخاک کیا گیاواضح رہے کے گزشتہ تین دن میں کالعدم سپاہ صحابہ(اہلسنت و الجماعت) کے ہاتھوں پاکستان کے شہر کوئٹہ اور کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں 12 مومنین شہید ہوچکے ہیں۔ حکومت پاکستان شیعہ مسلمانوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔...../169
27 ستمبر 2012 - 20:30
News ID: 351931
میاں ذوالقدر گذشتہ رات امریکہ و سعودی نواز کالعدم جماعت سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر شہید ہوگئے۔