24 ستمبر 2012 - 20:30

لیبیا میں حکام نے بن غازی شہر میں امریکی قونصلیٹ پر حملے اور امریکی سفیر کی ہلاکت کے واقعے سے تعلق کے شبے میں متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ابنا: لیبیا میں حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے.
امریکی قونصل خانے پر حملے میں امریکی سفیر کرسٹوفر سٹیون سمیت چار امریکی اہلکار ہلاک ہوئے۔
لیبیا کے نائب وزیرِ داخلہ وانس الشریف نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کو گرفتاریاں کی گئی ہیں تاہم انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
تاحال کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور وانس الشریف کے مطابق ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ گرفتار ہونے والے افراد کا تعلق کسی خاص گروہ سے ہے۔
.....

/169