24 ستمبر 2012 - 20:30

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں تین افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

ابنا: پولیس کے مطابق سرجانی ٹاوٴن میں اللہ والی چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 18 سالہ ناصر پرویز ہلاک جبکہ سلمان زخمی ہوگیا۔ فیڈرل بی ایریا میں یوسف پلازہ کے قریب فائرنگ کے ایک واقعہ میں محرم نامی شخص کو گولی لگی۔ پاک کالونی سے ایک شخص کی بوری میں بند لاش ملی جسے دہشت گردوں نے نامعلوم مقام سے اغوا کرکے تشدد کے بعد قتل کیا۔ کورنگی نمبر ڈھائی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سید عامر رضا نامی شخص ہلاک ہوگیا۔ کراچی میں دہشت گردی کی لہر گذشتہ کئی ماہ سے جاری ہے اور حالیہ چند ہفتوں کے دوران اوسطً ہر روز دس افراد موت کا شکار کئے جارہے ہیں۔

.....

/169