22 ستمبر 2012 - 20:30

کراچی …کراچی میں ہجرت کالونی میں مسلح ملزمان نے ذاتی دشمنی کی بناء پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

ابنا: مائی کلاچی روڈ سے متصل ہجرت کالونی میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا،مقتول کی شناخت 28 سالہ عبدالقادر کے نام سے ہوئی ہے،جس کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا،ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ عامر فاروقی کا کہنا ہے کہ قتل کا واقعہ زاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے اور مقتول لانڈھی کے علاقے کا رہائشی تھا۔

.....

/169