19 ستمبر 2012 - 19:30

ليبيا کے دوسرے بڑے شہر بن غازي کے پوليس چيف کي تبديلي پر پوليس اہلکاروں نے سخت برھمي کا اظہار کيا ہے-

ابنا:پوليس چيف کي تبديلي کا يہ فيصلہ بن غازي ميں گزشتہ ہفتے امريکہ قونصل خانے  پر حملے اور امريکي سفير سميت تين سفارت کاروں کي ہلاکت کے تناظر ميں کيا گيا ہے- بن غازي پوليس کے اہلکاروں نے  اس فيصلے پر شديد اعتراض کرتے ہوئے نئے پوليس چيف کے احکامات ماننے سے انکار کرديا ہے- پوليس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اگر ان پر نيا پوليس چيف مسلط کرنے کي کوشش کي گئي تو اجتماعي طور پر کام کرنا چھوڑ ديں گے-بن غازي پوليس نے مرکزي حکومت پر الزام لگايا ہے کہ وہ مقامي پوليس کو اپني غلطيوں کي بھينٹ چڑھا رہي ہے-واضح رہے کہ  امريکي قونصل خانے پر حملے کے بعد ليبيا کي مرکزي حکومت نے ملک کے وزير داخلہ انيس شريف اور بن غازي پوليس چيف حسين بو احمد کو  ان کے عہدوں سے برطرف کرديا ہے-تاحال دونوں ميں سے کسي بھي عہديدار نے اپنا دفتر نہيں چھوڑاہے.

.....

/169