ابنا: سابق ڈکٹيٹر معمرقذافي کے دور ميں حکومت کو انتہائي مطلوب اور بتيس سال تک جلاوطني کي زندگي گذارنے والے سياسي رہنما کو ليبيا کي نومنتخب پارليمنٹ نے وزير اعظم کے طور پر منتخب کرليا ہے –پارليمنٹ ميں وزارت عظمي کے عہدے کے انتخاب کے لئے دو مرحلوں ميں ووٹنگ کرائي گئي جس کے دوران ڈاکٹر مصطفي ابو شاقور اکانوے ووٹ لے کر ليبيا کے پہلے جمہوري وزير اعظم منتخب ہوگئے –ياد رہے کہ ڈاکٹر مصطفي ابو شاقور بتيس سال تک جلاوطني کي زندگي گذارنے کے بعد گذشتہ برس مئي ميں بن غازي پہنچے تھے جہاں انہيں قومي عبوري کونسل ميں ايک اہم ذمہ داري بھي سونپي گئي تھي –قذافي حکومت کے خلاف سرگرم عمل رہنے کي بنا پر وہ قذافي حکومت کو انتہائي مطلوب افراد ميں شامل تھے....../169
15 ستمبر 2012 - 19:30
News ID: 348057
ليبيا ميں ڈاکٹر مصطفي ابوشاقور کو ملک کا پہلا جمہوري وزير اعظم منتخب کرليا گيا ہے-