ابنا: ريف دمشق ميں شامي فوج اور مسلح دہشتگردوں کے درميان ہونے والي جھڑپوں ميں شامي فوج نے دہشتگرد گروہوں کو زبردست جاني اور مالي نقصان پہنچايا ہے-سرکاري خبررساں ايجنسي سانا نے بتايا ہے کہ شامي فوج نے ريف دمشق کے کئي علاقوں ميں دہشتگردوں کا پيچھا کرنے کے بعد متعدد افراد کو گرفتار کيا ہے-گرفتار ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاري مقدار ميں اسلحہ اور گولہ بارود بھي برآمد کيا گيا ہے- شامي فوج نے ريف کے علاقے ميں کئي ايک بموں کا پتہ لگا کر انہيں ناکارہ بناديا ہے-يہ بم دھشت گردوں نے عوام کو نشانہ بنانے کے لئے پبلک مقامات پر نصب کئے تھے- دوسري جانب شامي فوج کے خصوصي دستے نے دير العصافير کے علاقے ميں دہشتگردوں کے زير استعمال کئي خفيہ سرنگوں کا بھي پتہ لگانے کے بعد انہيں تباہ کرديا ہے - اس کاروائي کے دوران شامي فوج نے متعدد دہشتگردوں کو گرفتار بھي کرليا--شام کا کہنا ہے کہ ترکي ، قطر اور سعودي عرب اس کے خلاف لڑنے والے شدت پسندوں کو مسلح کر رہے ہيں-شام ميں مارچ دوہزار گيارہ سے بدامني کا سلسلہ جاري ہے اور ترکي، سعودي عرب، قطر ، امريکہ اور اسرائيل کے حمايت يافتہ دہشتگرد گروہ عام شہريوں اور سيکورٹي اہلکاروں کا قتل عام کر رہے ہيں.
.....
/169