4 ستمبر 2012 - 19:30

جماعت اسلامی کی جانب سے منعقدہ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حجاب عورت کا وقار اور افتخار ہے، پوری دنیا میں حجاب کا بڑھتا ہوا رجحان فروغ اسلام کا مظہر بن چکا ہے، مروہ الشربینی جرمن کی عدالت میں باحجاب پیش ہوئیں جس کے جرم میں انہیں شہید کردیا گیا مگر آج مروہ الشربینی کا جذبہ پوری دنیا میں فروغ پا رہا ہے اور خواتین حجاب لینے میں فخر محسوس کر رہی ہیں۔

ابنا: عالمی یوم حجاب کے موقع پر جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت نیو ایم اے جناح روڈ پر ہونے والے خواتین کا عظیم الشان مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ مظاہرے سے جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی، جماعت اسلامی کراچی کے جنرل سیکریٹری نسیم صدیقی، نائب امیر نصراللہ خان شجیع نے خطاب کیا۔ مظاہرے کی قیادت جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مرکزی رہنما عائشہ منور، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری کوثر مسعود، دردانہ صدیقی، ناظمہ صوبہ سندھ افشاں نوید، ناظمہ کراچی رعنا فضل، ویمن اینڈ فیملی کمیشن سندھ کی صدر عطیہ نثار اور دیگر نے کی۔ یہ مظاہرہ عالمی یوم حجاب کے حوالے سے دنیا بھر کی ان خواتین سے اظہار یکجہتی کے لئے کیا گیا جو حجاب کرنے کی وجہ سے امتیازی سلوک کا شکار ہیں، مظاہرے کا مقصد حجاب کے کلچر کو فروغ دینا تھا، مظاہرے میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ہزاروں خواتین نے شرکت کی۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر حجاب مسلمان عورت کا بنیادی حق ہے، حجاب میرا حق میرا فخر، حجاب خواتین کی حفاظت بھی ہے اور عزت بھی اور دیگر نعرے درج تھے۔

.....

/169