ابنا: ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے آج مرکزی شہر اصفہان میں اسلامی مزاحمت کا تیسری فیسٹیول اور نمائش کی افتتاحیہ تقریب میں کہا کہ مکے میں بے وقت اسلامی ملکوں کا سربراہی اجلاس اور عرب لیگ کے اجلاس شام کو تنہا کرنے کے مقصد سے بلائے گئے تھے اور شام کے مخالف محاذ نے تہران میں ناوابستہ تحریک کے سربراہی اجلاس کے موقع پر بھی یہی چال چلنے کی کوشش کی تھی لیکن رہبرانقلاب اسلامی کی ھدایات سے یہ سازشیں ناکام بنادی گئيں۔ ادھر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے اصفہان میں منعقدہ مزاحمت فیسٹیول اور نمائش کے نام پیغام میں کہا ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے عالمی سطح پر مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھا ہے۔ مھر نیوز کی رپورٹ کے مطابق علی اکبر صالحی نے آج اس فیسٹیول کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے قدس شریف کے مسئلےکوزندہ رکھنا ایسا مسئلہ ہے جس پر بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی قدس سرہ نے تاکید فرمائي تھی اور اسی وجہ سے آج مسئلہ فلسطین زندہ ہے۔
.....
/169