ابنا: کراچي پوليس کے مطابق ارتھ کراچي کے علاقے ميں نامعلوم افراد کي فائرنگ سے ايک شخص ہلاک ہوگيا –
مارٹن روڈ پر بھي نامعلوم افراد کي فائرنگ سے ايک شخص زخمي ہوا جو زخموں کي تاب نہ لاکر چل بسا-
واقعے کے بعد علاقے ميں کشيدگي پھيل گئي اور مشتعل افراد نے ايک بس کو بھي آگ لگادي جس کے بعد وقفے وقفے سے فائرنگ کي آواز سني جاتي رہي-
ايم کيو ايم کا کہنا ہے کہ مارٹن روڈ پر ہلاک ہونےوالا مجاہد نامي شخص متحدہ کا کارکن تھا جبکہ اے اين پي کا کہنا ہے کہ ايم پي آر کالوني ميں نامعلوم افراد کي فائرنگ سے علاقائي عہديدار امان اللہ ہلاک ہوگيا ہے –
ادھر بلديہ ميں فائرنگ سے ايک خاتون ہلاک ہوگئي - نيو کراچي اور جمشيد روڈ پر بھي فائرنگ کے واقعات ميں ہلاکتيں ہوئي ہيں جبکہ لائنز ايريا اور کورنگي ميں بھي تين افراد فائرنگ ميں اپني جان سے ہاتھ دھوبيٹھے –
.......
/169