28 اگست 2012 - 19:30

صہیونی ریاست کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر غزہ کے شمال مغربی علاقے پرحملہ کیا –

ابنا: صہیونی ریاست کے جنگی طیاروں نے کل رات غزہ پٹی کے شمال مغربی علاقے میں واقع "السفینہ" عمارت کو میزائیل سے نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں بڑا مالی نقصان ہوا –
فلسطین کے اسپتال ذرائع کے مطابق اس حملے مین کوئی جانی نقصان نہیں ہوا –
فلسطین سے موصولہ ایک اور رپورٹ کے مطابق صہیونی شہریوں نے فلسطینیوں کے خلاف جاری اقدامات کے سلسلے میں انکی کئی گاڑیوں کو آگ لگا دیا ہے –
"معا" نیوز ایجنسی کے مطابق شرپسند صہیونیوں نے جنہیں صہیونی فوجیوں کی حمایت حاصل ہے آج صبح رام ا۔۔۔ کے مشرقی علاقہ "نورالدین صبح " میں فلسطینیوں کی کئی گاڑیوں کو آگ لگا دیا – کل رات بھی شرپسند صہیونیوں نے الخلیل کے "وادخمیس" میں کئی گاڑیوں کو آگ لگا دیا تھا-

.......

/169