ابنا: صہيوني اخبار يديعوت احارونوت کے مطابق ہفتے اور اتوار کي درمياني رات ہزاروں کي تعداد ميں اسرائيلي مرکزي تل ابيب ميں جمع ہوئے اور انہوں نے بڑھتي ہوئي مہنگائي، معاشي صورتحال کي ابتري اور اپنے ساتھ ہونے والے سماجي ناانصافيوں کے خلاف زبردست احتجاج کيا-
گزشتہ ايک سال سے اسرائيل ميں طبقاتي فاصلوں اور معاشي و سماجي عدم مساوات کے خلاف مظاہرے ہورہے ہيں اور لوگ صيہوني حکومت کي پاليسيوں سے تنگ آچکے ہيں-
مقبوضہ فلسطين يا اسرائيل ميں خود سوزي کا سلسلہ بھي جاري ہے اور اب تک معاشي بدحالي سے تنگ آنے والے گيارہ اسرائيلي خود سوزي کرچکے ہيں جن ميں دو کي موت واقع ہوگئي ہے-
عالمي ذرائع ابلاغ اسے اسرائيل ميں خود سوزي کا سونامي قرار دے رہے ہيں-.......
/169