13 اگست 2012 - 19:30

بحرين کے کئي شہروں اور نواحي علاقوں ميں لوگوں نے ايک بار پھر جمہوريت کے حق ميں مظاہرے کئے ہيں-

ابنا: سيکڑوں کي تعداد ميں لوگ بوري نامي علاقے کي سڑکوں پر آئے اور انہوں نے شاہي حکومت کے خلاف نعرے لگا کر اپنے غم و غصے کا اظہار کيا-مظاہرين سعودي عرب کي حمايت يافتہ شاہي حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے تھے-مظاہرين نے اپنے ہاتھوں ميں ايسے بينر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مظاہرين پر حملے بند کرو اور سياسي قيديوں کو رہا کرو جيسے نعرے درج تھے-دارالحکومت منامہ کے کئي علاقوں سے حکومت مخالف مظاہروں کي خبريں موصول ہوئي ہيں-جزيزہ سترہ ميں بحريني عوام نے سڑکوں پر آکے شاہي حکومت کے خلاف احتجاج کيا ہے- ايک اور اطلاع يہ ہے کہ سعودي عرب کےحمايت يافتہ بحريني پوليس اہلکاروں نے جنوبي منامہ ميں حکومت مخالفين کے گھروں پر حملے کئے ہيں اور عورتوں بچوں اور جوانوں کو تشدد کا نشانہ بنايا ہے-عيني شاہدين کا کہنا ہے کہ بحريني پوليس اہلکاروں نے جن ميں زيادہ تر کا تعلق ديگر ملکوں سے ہے کئي گھروں ميں صوتي بم پھینکے اور آنسوں گيس کے گولے فائر کئے-  حملوں کے نتيجے ميں متعدد افراد زخمي ہوئے ہيں جن ميں ايک سن رسيدہ خاتوں بھي شامل ہے-بحرين ميں فروري  دوہزار گيارہ سے انقلابي تحريک جاري ہے اور ملک سے شاہي حکومت کے خاتمے اور عوام منتخب کردہ ايک جمہوري حکومت کے قيام کا مطالبہ کرتے چلے آرہے ہيں-

.......

/169